اسماعیل

( اِسْماعِیل )
{ اِس + ما + عِیل }
( عبرانی )

تفصیلات


عبرانی زبان سے عربی میں داخل ہوا۔ اسم جامد ہے۔ عبرانی کے دو الفاظ 'اِسْمَع' بمعنی 'سنے گا' اور 'ما ایل' بمعنی 'خدا' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں ١٨٢٢ء کو 'دقائق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت ہاجرہ کے بطن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جدامجد کا نام۔ (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے۔ حضرت ابراہیم مشیت الٰہی سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانہ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے نام سے آباد ہوئ)۔
'عدنان کے بعد حضرت اسماعیل تک جتنی پشیں اہل سیر نے لکھی ہیں ان میں اختلاف واقع ہوئے ہیں۔"      ( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٠٠ )
٢ - حضرت امام جعفر صادق کے بیٹے جو ان کی زندگی میں وفات پا گئے تھے (فرقۂ اسماعیلیہ انھیں سے منسوب ہے)۔
  • Ishmael
  • son of Abraham