عربی زبان سے مشتق اسم 'عیال' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٨ء کو "انشائے سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔
"آپ کنوارے ہوں یا زوجہ یافتہ، عیالدار ہوں یا فارغ البال زندگی بھر کھیل کی صورت نہ دیکھی ہو لیکن ان دالائل کی رو سے آپ بھی عظیم اسپورٹس مین ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، قلمرو، ١٢٤ )