اسمبلی

( اَسَمْبْلی )
{ اَسَمْب + لی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم مشتق ہے۔ انگریزی کے فعل Assemble کے آخر پر 'e' حذف کر کے 'y' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٣٦ء کو 'مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Assembly ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَسَمْبِلیاں [اَسَمْب + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : اَسَمْبْلِیوں [اَسَمْب + لِیوں (و مجہول)]
١ - مجمع، انجمن، (خصوصاً) مجلس وضع قوانین، (مرکزی یا صوبائ) مجلس مقننہ۔
'اتحاد ملت والوں کو اسمبلی میں اپنی نمایندگی سپرد کرنے کے متعلق رائے دہندگان کا کیا خیال ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ٤:٢ )
٢ - ملنے یا ملائے جانے کا عمل، یکجائی، اکٹھا ہونا، جُڑا ہونا، جُڑائ۔
'چار سلنڈر'مورس انجن' کی مکمل اسمبلی دکھائ گئ ہے۔"      ( ١٩٤٩ء، موٹر انجینئر، ١١٧ )
  • assembly