بھانجا

( بھانْجا )
{ بھان + جا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھاگینیہ  بھانْجا

سنسکرت زبان کے اسم 'بھاگینیہ' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٢ء کو "رضوان شاہ" میں فائز کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جنسِ مخالف   : بھانْجی [بھان + جی]
واحد غیر ندائی   : بھانْجے [بھان + جے]
جمع   : بھانْجے [بھان + جے]
جمع ندائی   : بھانْجو [بھان (جو (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بھانْجوں [بھان + جوں (واؤ مجہول)]
١ - بہن کا لڑکا۔
"قلعہ خضر خان سے لے کر مفرور راجا کے ایک بھانجے کو عنایت کر دیا۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٧٨ )
  • sister's son
  • nephew