بھارتی

( بھارْتی )
{ بھار + تی }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھارتھ  بھارْت  بھارْتی

سنسکر کے اصل لفظ 'بھارتھ' سے ماخوذ 'بھارت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگنے سے بنا۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - برہمی بوٹی، ایک قسم کی بوٹی جسے سنسکرت میں بھارنگی اور برہمی اور پراکرت میں بانب اور بڑی بال کنگنی کہتے ہیں، براہمی۔ (خزائن الادویہ، 159:7؛ شبد ساگر، 3645:7)
٢ - ایک قسم کا پرندہ۔ (ماخوذ: قصۂ مہر افروز و دلبر، حاشیہ، 191)
٣ - بھرت کا نسل کی کوئی عورت۔ (جامع اللغات، 528:1)
٤ - دریائے سر سوتی۔ (جامع اللغات، 528:1)
٥ - بچن، بات چیت۔ (شبد ساگر، 3645:7)
٦ - سادھوؤں کا ایک فرقہ جو شنکر اچارج کا پیرو ہے۔ (جامع اللغات، 528:1)
٧ - سنیاسیوں کے دس ناموں میں سے ایک نام۔ (شبد ساگر، 3745:7)
صفت نسبتی ( واحد )
جمع ندائی   : بھارْتِیوں [بھار +تِیوں (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بھارتِیوں [بھار + تِیوں (واؤ مجہول)]
١ - بھارت سے منسوب یا متعلق۔
"بدھ مت تو قریب قریب عیسائیت کا بھارتی ایڈیشن ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، تنقیحات، ٩١ )