بڑھاپا

( بُڑھاپا )
{ بُڑ + ھاپا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'بڑھا' کے ساتھ 'پا' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ضعیفی، پیری، جوانی اور ادھیڑپن کے بعد کی عمر۔
"تمہاری عمر ماشاء اللہ پچیس سال ہو چکی ہے، یہی عمر شادی کی ہوتی ہے، اب نہ کرو گے تو کیا بڑھاپے میں ہو گی۔"      ( ١٩٣٩ء، شمع، اے آر خاتون، ٢٣ )
  • old age
  • senility