بینڈ

( بَیْنڈ )
{ بَینْڈ (ی لین + ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Band  بَیْنڈ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : بَینْڈْز [بَینْڈْز (ی لین + ن غنہ)]
١ - انگریزی باجا عموماً فوج یا تعلیمی اداروں کا جس میں دف، طبلے، بگل، بین، جھانج اور نفیری وغیرہ ہوتی ہے، سازندوں کا ایک استاد یا رہبر ساتھ ہوتا ہے جو سنہرے اور رنگین لیس وغیرہ سے مڈھے ہوے ڈنڈے کو نچا نچا کر مقرر ارشارے کرتا رہتا ہے ان اشعاروں پر تمام سازندے مختلف سروں میں یہ باجے بجاتے ہیں، ڈنڈے کی طرح تمام ساز بھی آراستہ ہوتے ہیں۔
 اپنے اشتر کو یہ کیا لے جائے گا سوے حجاز مست ہے خود بینڈ کی گت پر حدی خواں ان دنوں      ( ١٩١١ء، کلیات، اکبر، ١٩:٢٧ )
٢ - مذکورہ باجا بجانے والوں کی جماعت۔
"بادشاہ نے بینڈ کو دو اشرفیاں عنایت کی۔"      ( ١٩٢٥ء، غدر کی صبح و شام، ١٦٩ )
  • band