بینگن

( بَیْنگَن )
{ بَیں (ی لیں) (ن مغنونہ) + گَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


وٹگنہ  بَیْنگَن

سنسکرت زبان کے اسم 'وٹ گنہ یا ونگنہ سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَیْنگَنوں [بَیں (یائے لین، ن غنہ) + گَنوں (واؤ مجہول)]
١ - ایک اودے رنگ کی گول یا کسی قدر لمبوتری بیجلی ترکاری جس میں ایک طرف ہرے رنگ کی پھندنے دار ٹوپی سی مڑھی ہوتی ہے۔
"قلعے کے جھرو کے کے نیچے کھیتوں میں بینگن کھیرا . وغیرہ کی چوری کی ہے۔"      ( ١٩٣٠ء،بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٤١ )