فلالین

( فَلالَین )
{ فَلا + لَین (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Flannel  فَلالَین

انگریزی اسم 'فلاینل' کا مؤرد ہے۔ اپنے اصل معنی کے ساتھ اردو میں بھی بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فَلالَینیں [فَلا + لَے (ی لین) + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فَلالینوں [فَلا + لَے (ی لین) + نوں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کا روئیں دار سوتی کپڑا۔
"اودی مخمل کا تنگ پائجامہ فلالین کی قمیض۔"      ( ١٩٨٧ء، گردش رنگِ چمن، ٢٥٦ )