آٹھوں

( آٹھوں )
{ آ + ٹھوں (واؤ مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


آٹھ  آٹھوں

سنسکرت زبان کے لفظ 'آٹھ' کے ساتھ سنسکرت کے قاعدہ کے تحت 'وں' بطور 'لاحقۂ حصر' لگانے سے 'آٹھوں' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں 'ہاشمی' کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( جمع )
١ - پورے آٹھ، آٹھ کے آٹھ۔
 آٹھوں بہشت ملتے ہیں مولا کے نام سے بیعت کرو حسین علیہ السلام کے      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٩:٢ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ثقافت ]  ہندوؤں کا ایک میلا جو ہولی کے آٹھویں دِن لگتا ہے۔
"اس طرح کا میلا شہر مذکور میں دوسرا نہیں ہوتا، نام اس کا 'آٹھوں' ہے۔"      ( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٢٢ )