فلیش لائٹ

( فَلَیش لائِٹ )
{ فَلَیش (ی لین) + لا + اِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم فَلیش کو اسی بیان سے دخیل اسم 'لائٹ' کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء کو "شوخئی تحریر میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کیمرے کی برقی خود کار روشنی۔
"پہلے مرزا نے یہ سمجھا کہ میں جنات میں ہوں فلیش لائٹ جو پڑی بولے طلسمات میں ہوں۔"      ( ١٩٨٥ء، شوخی تحریر، ١٠٥ )