فلمی

( فِلْمی )
{ فِل + می }
( انگریزی )

تفصیلات


Film  فِلْمی

انگریزی زبان سے دخیل اسم 'فلم' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبتی لگانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آج کا اردو ادب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - فلم سے متعلق، یا منسوب۔
"سرشن چندر نے ناول نگاری کو ضمنی حیثیت دے کر فلمی زندگی اختیار کر لی۔"      ( ١٩٨٢ء، آج کا اردو ادب، ٢٠٩ )