تفصیلات
Film فِلْمِسْتان
انگریزی زبان سے دخیل اسم 'فلم' کے آخر پر 'ستان' بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٢ء کو "زیر لب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - فلم بنانے کی جگہ۔
"فلمستان والوں نے کیا معاملہ لٹکا ہی دیا یا کوئی صورت برآمد ہوتی نظر آتی ہے۔"
( ١٩٥٢ء، زیرِلب، ١٨٣ )