ازدحام

( اِزْدِحام )
{ اِز + دِحام }
( عربی )

تفصیلات


زحم  اِزْدِحام

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بھیڑ، مجمع، ہجوم، جمگھٹ۔
 دیکھ وہی ہے لاش امام شہید کی ارواح انبیا کا جہاں ازد حام ہے      ( ١٩٢٧ء، معراج سخن، ٨٥ )