عربی زبان سے مشتق اسم 'عہدہ' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'عالی' کے آخر پر 'ہ' بطور لاحقہ تانیث لگانے سے 'عالیہ' لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٨ء کو "رسالہ جدید سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ان کی غیر معمولی تعلیمی خدمات اور علم و فضل کی بنا پر یونیورسٹی نے انہیں پروفیسر ایمریطس (Profesor Emeritas) کا عہدۂ عالیہ عطا گیا۔"
( ١٩٧٨ء، رسالہ جدید سائنس، اگست تا دسمبر، ٥٤ )