چڑانا

( چِڑانا )
{ چِڑا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چِڑْنا  چِڑانا

سنسکرت سے ماخوذ 'چڑنا' کا تعدیہ 'چڑانا' اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٨ء کو "کلیات تراب" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - کسی بات کی نقل کرنا یا دہرانا، منھ ہونٹ اور تھوڑی کو بگاڑ کر کجھانا، پریشان کرنا، تنگ کرنا، غصہ دلانا، ناگواری پیدا کرنا۔
"بھائی بہن مزے دار کھانے کھاتے، دکھا کر کھاتے اور اوپر سے چڑا دیتے۔"      ( ١٩٤٢ء، ٹیڑھی لکیر، ٢٣٩ )