چوراہا

( چَوراہا )
{ چَو (و لین) + را + ہا }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ فارسی اسم 'راہ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'چوراہا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "دیوان عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں سے چاروں طرف ایک ایک رستہ جاتا ہے، چوک۔
"چتلی قبر کے چوراہے پر پہونچے تو کلن حلوائی کی دکان پر مٹھائیوں کے تھال سجے ہوئے نظر آئے۔"      ( ١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٠ )