چوتھا

( چَوتھا )
{ چَو (و لین) + تھا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چوتھ  چَوتھا

سنسکرت سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ 'تھ' لگانے سے 'چوتھ' بنا۔ اور چوتھ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ ترتیب و نسبت لگانے سے 'چوتھا' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٩١ء کو "قصہ فیروز شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( واحد )
جنسِ مخالف   : چَوتھی [چَو (و لین) + تھی]
واحد غیر ندائی   : چوتھے [چَو (و لین) + تھے]
جمع   : چَوتھے [چَو (و لین) + تھے]
١ - چار سے منسوب یا متعلق، تیسرے کے بعد کا، چہارم۔
"میں نے خوش ہو کر مس سلیویا کو بیئر کا چوتھا پگ پیش کیا۔"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٩٥ )
  • fourth