بھینچنا

( بِھینْچْنا )
{ بِھینْچ + نا }
( ہندی )

تفصیلات


بِھنْچْنا  بِھینْچْنا

ہندی زبان سے ماخوذ مصدر 'بھنچنا' کا تعدیہ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٤٣ء کو "بھوگ مل" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - سمیٹنا، بدن کو دبا نا، گلے لگانا، پچکا نا۔
"سلمہ جانی کو گود میں لے کر ذرا بھینچ لو اور دبوچ کر پیار کر لو۔"      ( ١٩١٧ء، خطوط حسن نظامی، ٧:١ )