فلش سسٹم

( فَلَش سِسٹَم )
{ فَلَش + سِس + ٹَم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے دخیل اسم 'فلش' کے ساتھ اسی زبان سے دخیل اسم 'سسٹم' کا اضافہ کرنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فَلَش کا نظام، بیت الخلا کی صفائی کا انتظام۔
"اس کا مرکب فلش سسٹم اردو تحریر اور تقریر میں آتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٦٩ )