معین

( مُعِین )
{ مُعِین }
( عربی )

تفصیلات


عون  مُعِین

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مدد کرنے والا، اعانت کرنے والا، معاون، مددگار۔
"میری حفاظت کیجئے یقیناً آپ ہی میرے محافظ و معین ہیں۔      ( ١٩٦٢ء، تحفۃ العوام کامل جدید، ٥٨٩۔ )
٢ - اللّٰہ تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔
 معین کوہ مصیبت کے ٹالنے والے پناہ دے مجھے اے میرے پالنے والے      ( میر عشق (مہذب اللغات) )
  • مُعاوَن