میچ

( مَیچ )
{ مَیچ (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Match  مَیچ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصلی معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے، تحریراً سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "انگوٹھی کا بازار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مَیچز [مَے (ی لین) + چِیز]
جمع غیر ندائی   : مَیچوں [مَے (ی لین) + چوں (و مجہول)]
١ - کھیل، مقابلہ، کھیل کا مقابلہ (عموماً) دو ٹیموں یا افراد کے درمیان مقابلہ،
"ایک دن فٹ بال کے میدان میں جودی اور وہ میچ دیکھ رہی تھیں۔"      ( ١٩٩٥ء قومی زبان، کراچی، جون، ٧٣ )
٢ - شرط، بازی، ہوڑ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)
٣ - ملتی جلتی شے (رنگ، مقدار، صفت وغیرہ میں) جوڑ، موزوں، میل کھاتا ہوا۔
"شرٹ شلوار کے رنگ سے میچ کرتا ہوا زیور"      ( ١٩٩٨ء، افکار، کراچی دسمبر )
٤ - مقابل، حریف، ہم پلہ، ہم سر (علمی اردو لغت)
٥ - مناسب رشتہ، موزوں بَر، جوڑا (ماخوذ: علمی اردو لغت)