انگریزی زبان کے لفظ Score سے ماخوذ ہے۔ انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ہی تمام بول چال کی زبان میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٣ء کو 'نکتۂ راز" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : اِسْکوروں [اِس + کو (و مجہول) + روں (و مجہول)]
١ - [ کھیل ] وہ نمبر جو کھلاڑی کھیل میں حاصل کرے، خصوصاً کرکٹ کے رن اور والی بال وغیرہ کے پوائنٹ۔
'اگر ادیب اپنی خصوصی رخصت سے خالی گود لے کر واپس آئے تب بھی اس سے کوئ مواخذہ نہ کیا جائے جیسے کہ ان کھلاڑیوں سے نہیں کیا جاتا جو کانٹے کے بین الاقوامی میچوں سے بغیر کوئ اسکور کیے واپس آ جائیں۔"
( ١٩٦٣ء، نکتۂ راز، ٢٤ )