اسمگلر

( اِسْمَگْلَر )
{ اِس + مَگ + لَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے فعل Smuggle کے ساتھ 'r' بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے اور اسے مؤرد کر لیا گیا۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٦٦ء کو 'روزنامہ جنگ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْمَگْلَروں [اِس + مَگ + لَروں (و مجہول)]
١ - قانون کے خلاف علاقۂ ممنوعہ کے ساتھ چوری چھپے مال کی درآمد برآمد کا کاروبار کرنے والا شخص۔
'قصور کی سرحد پر اسمگلروں کی سرگرمیاں۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ، جنگ، کراچی، ١١ )
  • smuggler