فلک کج رفتار

( فَلَکِ کَج رَفْتار )
{ فَلَکے + کَج + رَف + تار }

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل اسم 'فلک' کو کسرۂ صفت کے ذریعے فارسی ترکیب (مرکب توصیفی) 'کج رفتار' کے ساتھ ملانے سے مرکبِ توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٩ء کو "مضامین شرر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ٹیڑھی چال چلنے والا آسمان، آفات نازل کرنے والا آسمان۔     
"ہمارے سلف ہمیشہ فلکِ کج رفتار اور سپنہرِ بے مہر کی شکایت کرتے رہے ہیں۔"     رجوع کریں:  کج رفتار ( ١٩١٩ء، مضامینِ شرر، ١، ١٦٤:٣ )