فلک نما

( فَلَک نُما )
{ فَلَک + نُما }

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل اسم 'فلک' کے بعد فارسی مصدر 'نمودن' سے صیغہِ امر 'نما' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت و اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "مہتابِ داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دوربین جس سے ستاروں پر نظر رکھی جاتی ہے۔
"اس کو موجود دور کے فلک پیماؤں . کا پیش رو اور دنیا کا پہلا فلک نما کہا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢ )