فلکی دور بین

( فَلَکی دُورْ بِین )
{ فَلَکی + دُور + بِین }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فلکی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ ترکیب 'دُوربِین' کا اضافہ کرنے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢١ء کو "طبیعاتِ عملی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ہئیت ]  سیاروں کی چال معلوم کرنے والی دور بین، اجرامِ فلکی کا معائنہ کرنے والی دُور بین۔
"فلکی دوربین کی طاقت کے تعین میں شخص اور خیال کو اس فاصلے پر تصور کرنا مہمل ہو گا۔"      ( ١٩٢١ء، طبیعاتِ عملی، ١٤٦ )