فلکیاتی

( فَلَکِیاتی )
{ فَلَکِیا + تی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'فلکیات' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - فَلَکیات سے متعلق و منسوب۔     
"ابوالفدا اسے حقیقی یا فلکیاتی اقلیم کے مقابلے قرار دیتا ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٨:٣ )