مملکت

( مَمْلُکَت )
{ مَم + لُکَت }
( عربی )

تفصیلات


ملک  مَمْلُکَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مَمْلُکَتیں [مَم + لُکَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مَمْلُکَتوں [مَم + لُکَتوں (واؤ مجہول)]
١ - سلطنت، بادشاہت، حکمرانی، راج، حکومت، وہ علاقہ جو کسی کے زیر نگیں ہو۔
"حضرت ابراہیم ادھم نے دس برس ت کامیابی کے ساتھ مملکت کا نظم و نسق چلایا۔"      ( ١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ١٥ )
٢ - جاہ و جلال، شان و شوکت، کروفر۔ (پلیٹس)
  • empire
  • kingdom
  • realm
  • sovereignty
  • dominion