اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چھوٹا کنگھا، جس کے دونوں رُخ پر دندانے ہوتے ہیں، مختلف وضع اور سائز کا ہوتا ہے، سینگ، ہاتھی دانت اور بعض دھاتوں کا بھی بنایا جاتا ہے۔
"ہم ان فرمائشوں میں سے . فقط چند کنگھیاں چند پراندے اور آٹھ نمبر کی سلائیاں سوئٹر بننے کی لاسکے۔"
( ١٩٦٧ء، چلتے ہو تو چین کو چلیے، ١٠ )
٢ - بنتے وقت کیڑے کی بنائی کو درست کرنے کا آلہ جس میں کنگھی کی طرح دندانے ہوتے ہیں۔
"ایک ہاتھ میں نال ہے، دوسرے میں کنگھی کا ہتھا، ادھر نال پھینکتا ہے . اور کنگھی سے ٹھونکتا جاتا ہے۔"
( ١٨٦٧ء، اردو کی پہلی کتاب، آزاد، ٨٦ )
٣ - ڈورا لپیٹنے کا پتا جو بغیر داندانوں کے کنگھی کی شکل کا ہوتا ہے۔
"راما سوامی کی دُکان سے اتنا پیلا مانجھا لاؤ، ڈور کی اتنی کنگھیاں اور اس قسم کی پتنگیں لاؤ۔"
( ١٩٧١ء، ذکر یار چلے، ٢٩٣ )
٤ - ایک بوٹی جو ایک گز تک بلند ہوتی، پتے گول، نوک دار کپاس کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، پھول زرد رنگ کا ہوتا ہے اور پھل کنگھی کے مانند داندانے دار ہوتا ہے۔ (کتاب الادویہ، 313:2)
"کنگھی کے پتے اور پھولوں کا شیرہ نکال کر نغث الدم میں پلاتے ہیں۔"
( ١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ٢١٤:٢ )
٥ - [ ماہی گیری ] مچھلی کی ریڑھ کی ہڈی جس کی بغلیوں میں دو دو طرفہ کنگھی کے سے دندانے دار، کانٹے ہوتے ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 60:3)