افزائش

( اَفْزائِش )
{ اَف + زا + اِش }
( فارسی )

تفصیلات


اَفْزُودَن  اَفْزائِش

فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ فارسی کے مصدر 'افزودن' سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں ١٧١٨ء کو 'دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - (حالت، مقدار یا تعداد میں) اضافہ، ترقی، بڑھوتڑی، کثرت۔
 میرے اشعار پہ کہتے ہیں بہت واہ جناب نہیں کرتے مگر افزائش تنخواہ جناب      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٥٧:٢ )