اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہر چیز کا مادہ ماہیت اصل، اصل ہر شے، طینت۔
بن کے کس شان سے بیٹھا سر ممبر واعظ نخوت و عجب ہیولا ہے تو پیکر واعظ (ذکی)
٣ - غیر مرتب شکل، لوتھڑا، بے ڈول جسم۔
٤ - خاکہ، کچا نقشہ، ڈول، ڈھانچ، شبیہ
٥ - ناشائشتہ، آنگھڑ، ناتراشیدہ، آدمیت سے خارج، غیر مہذب، ہونق۔
جنوں سے میرے مجنوں بھاگتا جیسے بگولا ہے کہ میں صورت ہوں وحشت کی وہ یُو نہیں اک ہیولا ہے (ذوق)
٧ - ایک حال یا ایک وضع پر قائم نہ رہنے والا، متاون مزاج، پات گھابرا، ہولو۔