باج دار

( باج دار )
{ باج + دار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باج' کے ساتھ داشتن مصدر سے مشتق صیغہ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باج دار' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں 'تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - خراج دینے والا، ماتحت یا رعایا۔
'فرحت الملک نے - ہندوؤں کو اپنا باجدار بنانا چاہا۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٦٢:٤ )
  • collector of tribute or revenue;  tax-gatherer