فارسی زبان میں اسم 'باج' کے ساتھ خواستن مصر سے مشتق صیغہ امر 'خواہ' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باج خواہ' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں 'خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔