بیٹھا

( بَیٹھا )
{ بَے (یائے لین) + ٹھا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ مصدر 'بیٹھا' کا صیغہ ماضی مطلق ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٤ء کو "خالد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کشتی کھیلنے کی پتوار یا ڈنڈا۔ (پلیٹس)
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : بَیٹھی [بَے (ی لین) + ٹھی]
واحد غیر ندائی   : بَیٹھے [بَے (ی لین) + ٹھے]
جمع   : بَیٹھے [بَے (ی لین) + ٹھے]
١ - بیھٹنا سے صفتو بیٹھا ہوا۔ (پلیٹس)
٢ - آباد، بسا ہوا۔ (پلیٹس)
٣ - خالی، فارغ، ٹھالی (مثال کیلئے)
  • نَشِسْتَہ
  • بَراجْمان