جھنجوڑنا

( جھِنْجوڑْنا )
{ جھِن + جوڑ (و مجہول) + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


جھنجھوڑنا  جھِنْجوڑْنا

سنسکرت کے اصل لفظ 'جھنجھوڑنا' کا ایک تلفظ 'جھنجوڑنا' اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - کسی شخص کو بیدار کرنے کے لیے کوئی عضو پکڑ کر ہلانا یا کسی برے فعل سے باز رکھنے کے لیے ہاتھ یا بازو پکڑ کر ہلانا، بیدا کرنا، ہوشیار کرنا۔
"نرگس کی مجال تھی کہ بیگم صاحب کو جھنجوڑے۔"      ( ١٩١٠ء، راحت زمانی، ٣ )
٢ - نوچنا کھسوٹنا، بار بار جھٹک کر ادھموا یا زخمی کر ڈالنا۔
"سب اٹھیں، ایک نے ایک کو جھنجوڑا۔"      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نااہل پڑوسی، ٣٤ )
٣ - [ کنایۃ ]  لعنت ملامت کرنا، شرم دلانا۔ (نور اللغات)۔