باتھ روم

( باتْھ رُوم )
{ باتْھ + رُوم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی زبان سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد جلد ہی عام بول چال کا حصہ بن گیا تھا۔ تحریری طور پر ١٩٢٤ء میں 'انشائے بشیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - غسلخانہ، نہانے کا کمرہ۔
'بیڈ روم سے نکلیں باتھ روم میں داخل ہوئیں۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٩٢ )
  • bathroom