بیوگی

( بیوَگی )
{ بے + وَگی }
( فارسی )

تفصیلات


بیوَہ  بیوَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بیوہ' سے 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے 'بیوگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٧ء کو "توبۃ الضوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بیوہ ہو جانے کی حالت، شوہر مر جانے کی صورت حال، بیوہ پن۔
"دل چاہتا تھا کہ وہ ایک دفعہ شوہر کی قبر پر بیوگی کے آنسو گرائے۔"      ( ١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٣٠ )