مقتدی

( مُقْتَدی )
{ مُق + تَدی }
( عربی )

تفصیلات


قدی  مُقْتَدی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مُقْتَدِین [مُق + تَدِین]
جمع غیر ندائی   : مُقْتَدِیوں [مُق +تَدِیوں (واؤ مجہول)]
١ - پیروی کرنے والا، پیرو، اقتدا کرنے والا، امام جماعت کے پیچھے کھڑا ہونے والا۔
"جنازے میں شامل مقتدی بھی سسکیاں لے رہے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٠٦ )
  • مُقَلَّد
  • مَطِیْع