حرف تہجی
١ - عربی کا چھبیسواں، فارسی کا تیسواں، سنسکرت یا ہندی حرف صحیح کا انتیسواں، اردو کا تیتیسواں حرف جسے واؤ کہتے ہیں، یہ شفتی یعنی ہونٹوں سے علاقہ رکھنے والا اور نیز حروف علت کا ایک حرف علت ہے۔
٢ - حساب جمل میں اس کے چھے عدد فرض کیے گئے ہیں۔
٣ - عربیم یں یہ حرف قسم کے واسطے سے آتا ہے جیسے واللہ و اللیل والشمس وغیرہ۔
٤ - یہ حرف عربی فارسی ہندی میں اپنے اپنے موقع پر کبھی اول میں کبھی وسط میں کبھی اخیر میں حروف ہائے ذیل سے باہم بدل جاتا ہے، ا ب پ د س ش ف ک ل م ی۔
٥ - واؤ کی دو قسمیں ہیں ایک مجہول اور دوسرے معروف اور یہ دونوں واؤ اپنے اپنے موقع پر خاص خاص معانی میں آتی ہیں جن کا بیان ان کی جگہ پر دیکھو۔