متعلق فعل
١ - گفت و شنید میں، بات چیت میں، گفتگو میں۔
نیند اڑ جاتی ہے ہنگام سخن راتوں میں لگ گئ آنکھ بھی اک روز انھیں باتوں میں
( ١٩٤٢ء، مراثی، نسیم، ٣٩٤:٢ )
٢ - واہیات میں، مزخرفات میں۔
'کیوں باتوں میں دن کھوتے ہو۔"
( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٥١٥:١ )
٣ - خوشامدانہ گفتگو کر کے۔
'چار باتوں میں خوش کر دیا۔"
( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٥١٥:١ )
٤ - افعال ناشایستہ میں، شرارت میں۔
بوسہ مانگا تو کہا پھیر کے منہ ظالم نے کہ زبان کٹتی ہے انساں کی انھیں باتوں میں
( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ١٢٤ )