وارفتہ

( وارَفْتَہ )
{ وا + رَف + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : وارَفْتَگان [وا + رَفْت + گان]
١ - ازخود رفتہ، آپے سے باہر، شیفتہ و والہ۔
 وارفتہ ہو کیا آئینے میں حسن پر اپنے یاں جان ہی جاتی ہے چلی پھر کے تو دیکھو (مصحفی)  کون وارفتہ نہیں تیری طرح واری کا حوصلہ سب کو ہے یوسف کی خریداری کا (آتش)
٢ - مضمحل، تھکا ہوا، چُور۔
  • wandered
  • gone astray;  lost;  one who has wandered