بیج

( بَیج )
{ بَیج (یائے لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Badge  بَیج

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "حالات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَیجوں [بَے (یائے لین) + جوں (واؤ مجہول)]
١ - وہ چھوٹا سا کاغذ یا کپڑا جس پر کسی جماعت وغیرہ کا امتیازی نشان بنا ہو۔
"فیتہ مع بیج ان کے گلے میں ڈال دیا۔"      ( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٦٤ )
  • badge