عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں غواصی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔
١ - شعر، وہ دو مصرعے جن کا وزن ایک اور مضمون مربوط ہو۔
"چشم دل خوننابہ چکاں تھی اور یہ بہت ورد زباں تھی۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٥٦ )
٢ - (قدیم) سطر (شعرالعجم، 138:2)
"یہاں ابیات بمعنی اشعار کے نہیں ہے بلکہ مراد سطور سے ہے جو مطابق اصطلاح کاتبوں کے ایک مقدار معین کا نام بیت ہے . اور بقدر ایک سو حرف کے عین مطابق ہے۔"
( ١٩٠٢ء، مرآۃ الحقائق، ٤٠ )