اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - شک و شبہ، التباس، دھوکا، غلط فہمی۔
'علامہ ابن تیمیہ کو بھی اس موقع پر اشتباہ ہوا۔"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ٤٥٨:١ )
٢ - [ قانون ] کسی شخص کے بارے میں معقول قرآئن سے ارتکاب جرم کا شبہ۔
'اشتباہ معقول ہوکہ وہ رہزن - ٹھگ یا چور اشتہاری ہے۔"
( ١٨٨٢ء، ایکٹ نمبر ١٠، ٢٥ )
٣ - گنجلک پن، ابہام، پیچیدگی، عدم وضاحت۔
'وہ اشتباہ معنی اور عدم تحقیق جو ہندو کلام کا خاصہ ہے ان امثال میں نہیں پایا جاتا۔"
( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٤٠٨ )
٤ - مرکبات میں جزو آخر کے طور پر، مترادف : جس پر کسی اور چیز کا گمان یا دھوکا ہو، جیسے : فلک اشتباہ۔
ادنیٰ غلام ہوں میں رسالت پناہ کا ذرہ ہوں بارگاہ فلک اشتباہ کا
( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ (ق)، ٢١ )