متداول

( مُتَداوَل )
{ مُتَدا + وَل }
( عربی )

تفصیلات


دول  مُتَداوَل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٣ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دست بدست پہنچا ہوا، جس کا چلن ہو، مروّج، رائج، عام، زیرگردش۔
"اصفہان میں طرز ہندی یا طرز اصفہانی کے نام سے ایک طرز معروف اور متداول تھا"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٢١ )
  • passed round from hand to hand;  taken turn and turn about