مجد

( مَجْد )
{ مَجْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٧١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بزرگی، بڑائی، عظمت، شان۔
 مرے دل میں روح القدس نے یہ پھونکا کہ تو منج مجد و عز و ملا ہے      ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ٧٣ )
٢ - وہ عزت جو بزرگوں کی وجہ سے ہو، ایک قبیلے کی جدہ کا نام۔ (اسٹین گاس؛ جامع اللغات)
  • glory
  • grandeur
  • greatness;  splendour