عربی حروف تہجی کا انیسواں، فارسی کا بائیسواں اور صوتی اعتبار سے اردو کا پینتسواں حرف جو عین کے نام سے موسوم ہے۔ تحریر میں حرف ع پر نقطہ لگا کر ممتاز کیا گیا ہے اس لءے غین معجمہ یا منقوطہ کہلاتا ہے۔ یہ حرف صحیح (مصمتہ) ہے اور حروف حلقی میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی صوت حلق سے ادا کی جاتی ہے جو تالو سے ٹکراتی ہوئی باہر نکلتی ہے۔ یہ عربی میں حروف قمری میں شامل ہے حسابِ حمل میں اس کی عددی قیمت ایک ہزار ہے یہ الفاظ کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان اور آخر میں بھی۔