اشتہاری

( اِشْتِہاری )
{ اِش + تِہا (کسرہ ت مجہول) + ری }
( عربی )

تفصیلات


شہر  اِشْتِہار  اِشْتِہاری

عربی زبان کے لفظ 'اِشْتِہار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئ ہے۔ اردو میں ١٨٨٩ء کو 'دیوان عنایت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - (عموماً کسی برائی میں) مشہور، جانا پہچانا، خصوصاً جس کی تلاش میں حکومت وغیرہ کی طرف سے اشتہار دیا گیا ہو۔
'جب مکہ فتح ہو گیا تو اشتہاری کافر رسول خدا کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گئے۔"      ( ١٩١٦ء، میلاد نامہ، ١٣٩ )
٢ - جو مشتہر ہو لیکن حقیقت میں ویسا نہ ہو، غیر معتبر۔
'کشتے اور اشتہاری ادویہ - استعمال کر کے اپنی رہی سہی طاقت کو بھی کھو دیتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ٧٨٨ )