باد پیما

( بادْ پَیما )
{ باد + پےَ (یائے لین) + ما }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باد' کے ساتھ مصدر پیمودن سے مشتق صیغۂ امر 'پیما' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باد پیما' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم بھی مستعمل ہے۔ ١٨٥٧ء میں رند کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - ہوا کا دباؤ ماپنے کا آلہ۔ (ماخوذ : سائنس سب کے لیے، 1064:2)
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - ہوا کی طرح تیز چلنے والا (گھوڑے کے لیے مستعمل)۔
'پہونچے ہے یہ باد پیما یاں سے واں اور واں سے یاں۔"      ( ١٨٥٧ء، رند (نوراللغات، ٥٢٠:١) )